ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / لالو کے بیٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے سشیل مودی

لالو کے بیٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے سشیل مودی

Wed, 05 Jul 2017 21:03:17  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،5جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل مودی نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی مرکزی الیکشن کمیشن کے سامنے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے دونوں بیٹوں کے خلاف شکایت لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اور وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی جائیداد کی اصل تفصیلات نہیں دی ہے۔بدھ کو یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں سشیل مودی نے کہا کہ وہ پہلے بھی الیکشن کمیشن کے سامنے تیج پرتاپ یادو کی شکایت کر چکے ہیں۔تیجسوی اور تیج پرتاپ نے کمیشن کو اپنے اثاثوں کی اصل تفصیلات نہیں دی ہے،کئی ایسی املاک ہیں جن کی تفصیلات تیجسوی اور تیج پرتاپ نے اپنا کاغذات نامزدگی بھرتے وقت نہیں دیا تھا۔ایسے میں کمیشن سے ان کی شکایت کرکے دونوں کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بدعنوانی کے معاملے میں زیرو برداشت کی بات کرنے والے نتیش نے اب تک لالو کے دونوں بیٹوں نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اور وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ نتیش پہلے کہہ رہے تھے کہ اگر لالو کے خاندان کے خلاف غیراعلانیہ جائیداد کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت ہے تو مرکز کارروائی کرے،مگر جب مرکزی حکومت نے کارروائی شروع کی تو نتیش اسے سیاست سے حوصلہ افزاء بتا رہے ہیں۔بہار کے سابق نائب وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی ریاستی یونٹ گزشتہ 90دنوں سے مسلسل لالو کے خاندان کی غیراعلانیہ جائیداد کا انکشاف کر رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لالو کے خاندان نے بغیر کسی کاروبار کے 125سے زیادہ جائیداد حاصل کر لی ہے۔
 


Share: